پنجاب میں خفیہ ریکارڈنگ ‘ جاسوسی آلات پر پابندی میں ایک ماہ توسیع

حکومت نے خفیہ کیمروں والی عینکوں، قلم اور چابی کے چھلوں کی خریدوفروخت بھی ممنوع قرار دیدی
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ۔محکمہ داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خفیہ کیمروں والی اسمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا میں چھپائے گئے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔ان اشیا میں عینکوں، قلم اور چابی کے چھلوں میں نصب خفیہ کیمرے بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت خفیہ ریکارڈنگ آلات کی دکانوں اور آن لائن خریدوفروخت بھی ممنوع ہوگی، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے منظور شدہ ٹرمینل آلات کو پابندی سے مستثنی قرار دیا گیا ہے