لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا کی چند لاکھ آبادی والے ملک کوراساونے فٹبال ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرکے اس کھیل کی دْنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ایک لاکھ 56 ہزار افراد پر مشتمل کیریبیئن آئی لینڈ کوراساو فٹ بال کھیلنے والا سب سے چھوٹا ملک ہے جس نے اگلے برس ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے کھیل کی نئی تاریخ رقم کر دی۔اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے تین لاکھ آبادی والے ملک آئس لینڈ کے پاس تھا، کوالیفائرز میں کوراساوکا مقابلہ جمیکا سے تھا جس میں جمیکا کو میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے جیت کی ضرورت تھی۔لیکن مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کی وجہ سے کوراساو نے اگلے برس ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے پہلی بار ٹکٹ کٹوالیا۔ اور آبادی کے لحاظ سے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔