ویلڈن قومی ہیرو ارشد ندیم، محسن نقوی کی گولڈ میڈل لانے پرمبارک

ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے:محسن نقوی
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کو سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔امحسن نقوی نے اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا، میں رشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا، ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔ ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔ ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں