کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک بند کر دی گئی ہے، تاہم حکام کی طرف سے اس معطلی کی وجوہات واضح طور پر نہیں بتائی گئی ہیں۔
اس سے قبل، ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل رہی تھی، جسے گزشتہ رات بحال کیا گیا تھا۔لیکن، بحالی کے صرف 24 گھنٹے بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار انٹرنیٹ کی بندش سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی، تجارتی اور دیگر اہم امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب حکام نے انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ بتانے سے انکار کیا ہے، جس سے شہریوں میں بے چینی اور تشویش پائی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے وضاحت فراہم کی جائے۔