واشنگٹن (آئی این پی )انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری کے اجرا کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق کمپنی نے بیان میں کہا کہ جیمینائی 3 کثیرالنوع سمجھ بوجھ کے لئے دنیا کا بہترین ماڈل ہے اور یہ اب تک کا سب سے پاور فل ایجنٹک اور وائب کوڈنگ ماڈل ہے۔گوگل نے بتایا کہ یہ ماڈل جدید تجزیاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر بہتر بصری پیشکش اور گہرے تعاملات فراہم کرتا ہے، جو اہم اے آئی بنچ مارکس پر ظاہر ہوئی ہیں