ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے:وزیراعلی خیبر پختونخوا

 پاکستان کا مقبول لیڈر اور اہلیہ جیل میں ہے، بانی  کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا، قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں
 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا:  جلسہ عام سے خطاب
ہری پور(آئی این پی)وزیرِاعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔خیبر پختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔وزیرِاعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات سنگین ہوں گے، پاکستان میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ قائد سے وفاداری پر مجھے 50 سال سزا سنائی گئی ہم نے فسطائی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مجھ پر 766 مقدمات درج کیے گئے جن میں قتل و دہشت گردی شامل ہے