کوہاٹ:4پولیو ورکرز کیخلاف بچوں کو قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج

کوہاٹ(آئی این پی )کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اور جواکئی پایامیں غفلت برتنے پر 4پولیو ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔انچارج ڈبلیو ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر محبت خان کے مطابق2ماہ کے دوران 2بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیو ورکرز نے بچوں کو قطرے نہیں پلائے، ورکرز نے قطرے پلانے کے جعلی نشان لگا دیئے۔مقدمے کے اندراج کے بعد ضلع بھر کے پولیو ورکرز اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔