اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کے وزیر مملکت و پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے امور خارجہ دولت مشترکہ اور ترقی ہمیش فالکنر نے ملاقات کی ہے۔سپیکرسردار ایاز صادق نے ہمیش فالکنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے ودران سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ ہمیش فالکنر نے پرتپاک استقبال پر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔