پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے ہیں اور برطانیہ کی حکومت نے انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کچھ سال قبل برطانوی شہریت کے لیے درخواست دی تھی، جس کے بعد تمام قانونی تقاضے اور مقررہ مدت مکمل ہونے پر انہیں شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا۔محمد عامر نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی ہے۔ ان کی اہلیہ نرجس خان پہلے سے برطانوی شہری ہیں۔برطانوی شہریت ملنے کے بعد محمد عامر کے لیے مختلف بین الاقوامی اور فرنچائز لیگز، بشمول آئی پی ایل، میں شرکت کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔