لاہور ٹریفک مسائل کی وجہ سے دنیا میں 144 ویں نمبر پر آگیا

 سنگین ٹریفک مسائل سے پنجاب میں سالانہ 450 ارب روپے کا  معاشی نقصان  ہوا
 پیک آورز کے د وران ایوریج اسپیڈ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہے،سروے رپورٹ 
لاہور(آئی این پی )صوبائی دارلحکومت لاہور ٹریفک مسائل کے باعث  دنیا میں 144 ویں نمبر پر آگیا۔ ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق سنگین ٹریفک مسائل سے پنجاب میں سالانہ 450 ارب روپے کا  معاشی نقصان ہورہا ہے،لاہور شہرمیں پیک آورز کے د وران ایوریج اسپیڈ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہے۔ٹریفک مسائل کے باعث پیٹرول کی مد میں عوام کی جیبوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا،سالانہ ٹریفک مسائل کے سبب 5 لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار، فضا کو زہریلا بنارہی ہے۔ٹریفک سروے رپورٹ کیمطابق پنجاب میں35فیصدفضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قراردیاگیا،رجسٹرڈ وہیکلزمیں سالانہ 12فیصد اضافہ،مزید ٹریفک مسائل جنم دینے لگا۔