حسن نواز 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ

حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار، تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا: برطانوی ٹیکس اتھارٹی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ’ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا گیا ہے۔حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا، برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا۔قانونی ماہرین کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔دوسری جانب حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریونیو کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے شائع شدہ اعداد و شمار پرانی کہانی ہے، حسن نواز نے عدالت میں خود کو دیوالیہ ڈیکلیئر کیا تھا۔