ٹرک نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

ون وے کی خلاف ورزی کرتے ٹرک کی ٹکر سے آٹھ سالہ حارث موقع پردم توڑ گیا، علاقہ مکینوں کا احتجاج
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں تیز رفتار ٹرک نے 8 سالہ بچے کو کچل دیابچہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق 8 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گیا،بچے کی شناخت حارث ولد سہیل عمر کے نام سے ہوئی۔ علاقہ مکین نے بتایا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ٹرک نے بچے کو کچلا۔ مظاہرین کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کے باعث اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،شواہد اکٹھے کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔