سحری اور افطاری میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے، جو رمضان کے روزوں میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
خاص طور پر سحری میں کیلا، اخروٹ اور لسی کا استعمال آپ کو دن بھر توانائی فراہم کر سکتا ہے اور آپ کو تازہ دم رکھتا ہے۔دہی میں بڑی مقدار میں پروٹین شامل ہوتا ہے جس کے استعمال سے آپ کو دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی اور جسم میں پانی کی مقدار بھی برقرار رہتی ہے۔ دہی کے مقابلے میں لسی معاونِ ہضم ہے جس سے غذا جلد ہضم ہو جاتی ہے۔ لسی میں کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین، نمکیات، فاسورس، سلفر، سوڈیئم جیسے اہم اجزاء موجود ہوتے ہیں جو طاقت فراہم کرتے ہیں، اس لیے سحری کے لیے کیلا، اخروٹ اور لسی کا یہ مجموعہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
لسی تیار کرنے کے لیے اجزاء:
دہی: 1 پیالی
کیلا: آدھا
اخروٹ: 3 سے 4 عدد
تل اور السی کے بیج: 1 چائے کا چمچ
شہد: 1 یا 2 چمچ
ترکیب: فوڈ پروسیسر میں دہی، تل اور السی کے بیج، اخروٹ، شہد اور کیلا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ مرکب کریمی شکل اختیار کر لے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق اخروٹ کی جگہ دوسرے خشک میوہ جات بھی استعمال کر سکتے ہیں۔کیلا اخروٹ لسی تیار ہے۔ اسے گلاس میں نکال کر اخروٹ کے چھوٹے ٹکڑوں سے گارنش کر لیں اور تازہ تازہ نوش کریں۔سحری میں اس لسی کا استعمال آپ کو دن بھر تازہ دم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا اور آپ کو توانائی فراہم کرے گا تاکہ آپ پورے دن کے روزے میں ہمت اور طاقت محسوس کریں۔