برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

  لند ن (آئی این )برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5سال سے لگی پابندی کے حوالے سے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج 20مارچ جمعرات کو ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔سول ایویشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں عائد پابندی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی۔ جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔