سپریم کورٹ معاملے پر سوموٹو نہیں لیتی تو پھر ہم درخواست دائر کریں گے، حامد خان، لطیف کھوسہ کی گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، تحریک انصاف دفاع کرے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اور لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ عوام کا دفاع کرے گی۔ سندھ میں نہریں نکالنے پر دھرتی خاموش نہیں ہو گی۔حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ جذبات پاکستان بھر کے وکلاء کے ہیں۔ ہم سندھ کے وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کا پانی چوری کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کر رہے ہیں۔حامد خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس معاملے پر سوموٹو نہیں لیتی ہے تو پھر ہم درخواست دائر کریں گے۔