شہباز شریف48گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ

 وزیراعظم کی اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، سرمایہ کاری ،دفاعی تعاون سمیت دیگرامور پر بات چیت ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف آئندہ48گھنٹوں میں سعودی عرب کادورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران وزیراعظم کی اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری ،دفاعی تعاون سمیت دیگرامور پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں اہم فیصلے کئے جائیں گے