خیبر پختونخوا : آندھی اور بارشوں سے تباہی ، 9 افراد جاں بحق

 7  افراد زخمی ہوگئے،متعدد گھروں کو نقصان ، بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم  ہوگیا
صحرائے چولستان میں رحمت کے بادل برس پڑے‘مقامی آبادی سمیت مویشی پال افراد میں خوشی کی لہر 
پشاور،لاہور(آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی  و طوفانی  بارشوں نے تباہی مچادی ، مختلف  حادثات میں  خواتین و بچوں سمیت کم ازکم  10 افراد جاں بحق  اور   درجنوں   زخمی ہوگئے،متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی، موسلا دھار بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے  ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی  جانب سے جاری   نقصانات کی ابتدائی رپورٹ  میں بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دریں اثنائصحرائے چولستان کے وسیع و عریض ریگزاروں پر رحمت کے بادل برس پڑے، جس کے نتیجے میں کئی ماہ سے پیاسے صحرا کی پیاس بجھنے لگی اور مقامی آبادی سمیت مویشی پال افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چولستانی علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش  کے باعث طویل خشک سالی کا بڑی حد تک خاتمہ ہوگیا ہے جبکہ برسوں سے پانی کے انتظار میں رہنے والے متعدد ٹوبے پانی سے بھرنا شروع ہو گئے ہیں