لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کینال روڈ سب ڈویڑن نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث کنکشنز کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ایس ڈی او کینال روڈ سب ڈویڑن کے مطابق مختلف مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی جبکہ بعض فلیٹس میں بھی غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے کے شواہد ملے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔