جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار الگ الگ اجلاس آج اور کل ہوں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار الگ الگ اجلاس پیر اور منگل 20 اور 21 جولائی کو سپریم کورٹ میںہونگے۔پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے اجلاس 20 جولائی کو ہونگے۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے اجلاس بھی 20 جولائی کو ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی مستقلی کیلئے اجلاس 21 جولائی کو ہوگا۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھی اجلاس 21 جولائی کو ہوگا۔