عطا تارڑ گاڑی کے قریب مبینہ ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

 وزیر اطلاعات اہلخانہ کے ہمراہ جا رہے تھے،اسامہ نے اوورٹیک کرتیفائرنگ کر دی،ملزم کو کیمروں کی مدد سے پکڑا:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علاقے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب مبینہ ہوائی فائرنگ ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مختلف پہلووٓں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ رات کار پر جا رہے تھے کہ ایک دوسری کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نیکہا ہے کہ گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور پانچ فائر کئے، کار کا پیچھا کرکے ناکے پرخود اطلاع دی ،نوجوان نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ نہیں کی۔پولیس کے مطابق ڈیفنس اے میں ویک اینڈ نائٹ کے دوران مبینہ طور پر موج مستی کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم اسامہ کو لاہور پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اور زیر استعمال گاڑی تحویل میں لی ، ہوائی فائرنگ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔