گلوبل سپر لیگ کھیلنے لاہور قلندرزگیانا پہنچ گی

اسلام آباد (آئی این پی )گلوبل سپر کرکٹ لیگ کھیلنے کیلے لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا پہنچ گی لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا کے مطابق فرنچائز کا مقصد مستقبل کے اسٹارز تیار کرنا ہے، اسی وژن کے تحت ایکسون موبل گلوبل سپر لیگ کیلے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ عاطف رانا نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں۔ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی،لاہور قلندرز کے اسکواڈ کی قیادت نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کرینگے جبکہ ٹیم میں پرویز حسین ایمون (بنگلہ دیش)، شیان جہانگیر (امریکا)، ڈیلانو پوٹگیٹر (جنوبی افریقہ)، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شامل حسین، محمد نعیم، عمران رندھاوا، مہران ممتاز، فرحان یوسف، شہاب خان، محمد باسط اور علی شبیر شامل ہیں۔