ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے غزالہ سے  حلف لیا
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر  غزالہ گولہ نے صوبے کی قائم مقام گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف برداری کی شاندار اور باوقار تقریب   گورنر ہائوس کوئٹہ میں منعقد ہوئی،  جس میں  چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے غزالہ گولہ سے آئینی حلف لیا۔حلف برداری کے موقع پر صوبے کے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،  یہ تقرری اس وقت ہوئی جب بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ گورنر 26 جنوری تک واپس آنے کا امکان ہے