خامنہ ای پر حملہ مکمل جنگ کا سبب بنے گا: ایرانی صدر

امریکہ اور اتحادیوں کی طویل عرصے سے جاری پابندیاں ایرانی عوام کی مشکلات کی بڑی وجہ ہیں
تہران(آئی این پی)ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے  رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا  ایران کسی بھی ناانصافی پر مبنی جارحیت کا سخت اور افسوسناک جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم لیڈر پر حملہ دراصل ایران کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے مترادف ہوگا۔