انگلینڈ نے ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دی

انگلینڈ نے ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دی

پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ زوفشاں ایاز نے 15 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا، جبکہ کپتان کومل خان نے 12 اور قرۃ العین احسن نے 10 رنز بنائے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف 9.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاطمہ خان اور قرۃ العین احسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کا اس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ امریکا کے ساتھ تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔