10 دیہات کی بجلی منقطع

مریدکے(خصوصی رپورٹ) ایکسین واپڈا مریدکے ڈویڑن رب یار نے لیسکو ٹیم کیہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پرمزید10دیہات کی بجلی منقطع کردی،لیسکوٹیم نیموضع کوٹ حیات ، رکھ با ئولی ،جمعدار ،چھوٹامبارک پورہ، ڈوگراں والا، بڑا مبارک پورہ ،محمدپورہ، ڈیرہ شرمووالا، چک نمبر38اور چوڑیانوالا کی بجلی کی مین سپلائی لائن کاٹ دی،ایکسین واپڈا رب یار کا کہنا ہے کہ اب بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے بجلی چوروں اور عرصہ دراز سے بجلی کے بل نہ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔