لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ ایسی پچ پر پلان ہے کہ رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا?ف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ خواہش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں، سلیکٹ کرنا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز جس مائنڈ سیٹ سے کھیلے گی ہم ویسے ہی پلان بنائیں گے۔ا?ف اسپنر نے کہا کہ کل کھیل جلدی شروع ہوتا ہے تو 350 رنز تک بنائیں گے، ایسی پچ پر پلان ہے رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔ساجد خان نے کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے پاکستان سے تینوں فارمیٹ کھیلے۔