لاہور،کراچی(خصوصی رپورٹ)ایک دن کیچوزیکی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 220 روپیتک پہنچ گئی،مسابقتی کمیشن نے چوزہ ہیچریوں کے مبینہ گٹھ جوڑ سے قیمتیں بڑھانے کا نوٹس لے لیا۔کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نیملک بھر کی چوزہ ہیچریوں کو گٹھ جوڑ بنا کر ایک دن کے چوزے کی قیمت بڑھانے پر سخت انتباہ کیا ہے،کمپی ٹیشن کمیشن نے ہیچریوں کو پچھلیتین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ایک دن کیچوزیکی قیمتوں کا ریکارڈ جمع کرانیکی بھی ہدایت کی ہے،تاکہ چوزوں کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کا جائزہ لیا جا سکے۔کمپی ٹیشن کمیشن کو ایک دن کیچوزے کی قیمتوں میں ہیچریوں کے گٹھ جوڑ کے ساتھ مسلسل اضافے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں۔اطلاعات کیمطابق ایک دن کیچوزے کی قیمتوں میں غیر معمولی طور پر ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں فی چوزہ نرخ جو پہلے اوسطاً پچاس تا ساٹھ روپے تھے وہ بڑھ کر دوسوبیس روپے تک پہنچ گئے۔کمپی ٹیشن کمیشن اس اچانک اور غیرمتناسب اضافے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا یہ مارکیٹ میں طلب و سپلائی اوردیگر عوامل کے نتیجیمیں ہوا ہے ، یا اس میں ہیچریوں میں گٹھ جوڑ موجود ہے،دوہزاراکیس میں ہیچری کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے اورفریقین کے ساتھ سماعتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔