15مرلے سے کم میں سکول بنانے پر پابندی

ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگانے کی اجازت ہوگی 
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میں پندرہ مرلے سے کم میں سکول کی اجازت نہیں۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن نے پارٹنرز سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ مرلے سے کم والے سکول فوری طور پر پندرہ مرلے والی بلڈنگ میں شفٹ ہوں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگانے کی اجازت ہوگی۔ ایک کلاس روم میں 12 واٹ کے کم از کم چار بلب لگائیں، نئی شرائط پر عملدر آمد نہ کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔