رمضان المبارک کا پہلا جمعہ آج

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر بشمول آزاد کشمیر میں رمضان شریف کا پہلا جمعہ آج عقیدت واحترام اورمذہبی جوش وخروش سے اد اکیا جائیگا ، اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں ، مساجد انتظامیہ بھی نمازجمعہ کے وقت رضا کاروں کے ذریعے سکیورٹی کا انتظام کرینگی ،جمعہ کیاجتماعات میں دین کی سربلندی، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کیلئیخصوصی دعائیں کی جائیں گی۔