میوہسپتال :جعلی پولیس اہلکار گرفتار

 ملزم نے پولیس یونیفارم کااپرپہن اورمحکمہ میں کلرک کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا، عملے کوہراساں کرتا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس کی کارروائی میں میو ہسپتال کے عملے کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس والا گرفتارکرلیاگیا۔ملزم پولیس یونیفارم کا اپر پہن کر ہسپتال کے گارڈ کو ہراساں کر رہا تھا۔ملزم نے محکمہ پولیس کے جونیئر کلرک کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا۔انچارج چوکی میو ہسپتال سب انسپکٹر نصیر نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔