آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں: فیصل جاوید کیخلاف کیس کی سماعت میں ریمارکس
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو کے مقدمہ میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں، سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کیخلاف توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو اختیار سماعت پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس ہاشم کاکڑنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی مقدمات میں حالات بدلتے رہتے ہیں۔ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے،آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں،جیل سیاسی لوگوں کیلئے زبردست ہے،جسے لیڈر بنانا ہے اسے جیل بھیج دو،میرے دائیں بائیں جو ہیں انہوں نے بھی جیلیں کاٹیں ہیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ پتھرائو کرنے سے دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگا؟۔