واشنگ مشین سے دنیا کا زہریلا ترین سانپ نکل آیا

سڈنی(نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں ایک سپیرے نے ایک گھر سے دنیا کے دوسرے سب سے زہریلے سانپ کوپکڑ لیا۔ اس حوالے سے ہڈسن اسنیک کیچنگ نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ سپیرا کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ کے قریب واقع ماوڈس آئی لینڈ میں ایک خاندان کے گھر پہنچا اور اس نے گھر کی واشنگ میں موجود زہریلے سانپ کو پکڑا۔ ایسٹرن براو?ن سانپ واشنگ مشین کے ٹب کے اندر موجود تھا، جسے سپیرے نے نہایت مہارت کے ساتھ بحفاظت پکڑ لیا۔