کرکٹ سیریز، ہارس اینڈ کیٹل شو، چیمپیئنز ٹرافی ڈیوٹی کیساتھ کرائم فائیٹ بڑا چیلنج ہے،فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ مجرم قانون کی گرفت میں ہو گا تو جرائم میں کمی آئے گی۔ کرکٹ سیریز، ہارس اینڈ کیٹل شو، چیمپیئنز ٹرافی ڈیوٹی کے ساتھ کرائم فائیٹ بڑا چیلنج ہے۔ عوامی مدد اوربروقت اطلاع سے پولیس کو مجرم پکڑنے میں مدد ملتی ہے۔فیصل کامران نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے لاہور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔ رواں ماہ اب تک ڈکیتی میں ملوث 89 گینگز کے 202 ملزمان پکڑکر کے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان سے80 موٹر سائیکلیں اور61 موبائل فونز برآمدکئے گئے۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کی توجہ کا اصل مرکز جرائم کا خاتمہ اور مجرمان کی گرفتاری ہے۔