لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش

 پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے، کوہ سفید پر برف باری 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،جاتی سردی کو بھی بریک لگ گئی۔ فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی رات گئے بارش ہوئی۔بدھ کی رات پنجاب سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثرمقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔