وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے اپنے دورِ حکومت میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، اور یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا گیا ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔