لیونل میسی کو اننت امبانی کی جانب سے نایاب 36 کروڑ کی گھڑی کا تحفہ

لیونل میسی کو اننت امبانی کی جانب سے نایاب 36 کروڑ کی گھڑی کا تحفہ

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو حال ہی میں بھارت کے امیرترین کاروباری شخصیت اننت امبانی کی جانب سے ایک نایاب گھڑی تحفے میں دی گئی، جس کی قیمت تقریباً 1.1 ملین ڈالر (36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

یہ گھڑی رچرڈ میل RM 003-V2 GMT ٹوربیلون ’ایشیا ایڈیشن‘ ہے، جس کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے دستیاب ہیں۔ یہ ماڈل رچرڈ میل کے ابتدائی اور سب سے مشہور ماڈلز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور اس میں دستی طور پر چلنے والی ٹوربیلون حرکت کے ساتھ گھنٹے، منٹ، ڈبل ٹائم زون، فنکشن سیلیکٹر، پاور ریزرو اور ٹارک انڈیکیٹرز جیسے فیچرز موجود ہیں۔ گھڑی کا ڈیزائن سیاہ کاربن کیس اور ٹائٹینیم بیس پلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر میسی کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جن میں ان کے ساتھ اننت امبانی بھی نظر آئے۔ اننت امبانی نے خود بھی تصاویر میں ایک نایاب رچرڈ میل RM 056 سفائر ٹوربیلون گھڑی پہنے ہوئے دکھائی دی، جس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر (1.4 ارب پاکستانی روپے) ہے اور یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔