لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے اساتذہ کو فنڈز جاری کردیئے

لاہور (زیڈ این این) لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات میں نگرانی اور پیپرمارکنگ کرنے والے 15 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے 28 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات میں 11 ہزار اساتذہ نے نگرانی کے فرائض انجام دیے جبکہ 4,100 اساتذہ نے پیپرز کی مارکنگ کی۔سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ تمام عملے کو دو روز کے اندر معاوضے فراہم کیے جائیں گے، اور 50 فیصد سے زائد اساتذہ کو ادائیگی کے لیے چیک جاری کیے جا چکے ہیں۔بورڈ کے حکام نے واضح کیا کہ ادائیگی کا عمل جلد مکمل کر کے تمام اساتذہ کے مالی حقوق کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی عملے میں کسی قسم کی ناہمواری یا تاخیر نہ ہو۔