لاہو ر(آئی این پی)پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات اب ممکنہ طورپر29 ستمبرسے شروع کئے جا سکتے ہیں تاہم نئی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔