دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال، بارش کے بعد پابندیاں ختم

دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال، بارش کے بعد پابندیاں ختم

دبئی میں دو روز جاری شدید بارشوں کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے ہیں اور تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

 حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارکس جائیں اور ساحل سمندر پر جا کر مختلف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔دبئی میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور ساحل پر جانے پر عارضی پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ادھر ابوظبی میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام عوامی پارکس اور بیچز دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، اور شہری دوبارہ اپنی روزمرہ تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔