دونوں جج اور اہلخانہ امریکہ کا سفر نہیں کر سکتے ‘ اثاثے بھی ضبط ہوں گے:امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والے عالمی فوجداری عدالت کے 2 ججوں پر پابندی لگا دی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا موقف جانے بغیر اسرائیلی شہریوں کی تحقیقات، گرفتاری، حراست یا مقدمہ چلانے کی کوششوں میں حصہ لینے والے آئی سی سی کے 2 ججوں پر پابندی لگا رہے ہیں۔مارکو روبیو کے مطابق جارجیا اور منگولیا سے تعلق رکھنے والے دونوں جج اور ان کے اہلخانہ امریکا کا سفر نہیں کر سکتے اور ان کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔