مسلمان سورج اور دریائوں کی پوجا کریں: آر ایس ایس رہنما

مسلمان بھارت میں ہندو رسومات کو مذہب نہیں ثقافت سمجھ کر اپنائیں: انتہا پسند  رہنمادتاتریہ ہوسابلے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے دن کے موقع پر ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر رہنما  دتاتریہ ہوسابلے نے اتر پردیش میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں پر زور دیا  وہ سوریا نمسکار کریں اور دریاں کی پوجا کو اپنائیں۔مسلمانوں کے لیے اپنی نفرت اور بغض کا اظہار کرتے ہوئے ہوسابلے نے مزید کہا کہ ان ہندو رسومات کو اپنانے سے مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ ان کی مساجد میں عبادت پر بھی کوئی قدغن نہیں لگے گی۔انھوں نے ہندو فلسفے کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ ایسی ہندو روایات کو مذہبی فریضہ نہیں بلکہ تہذیبی وراثت کے طور پر دیکھیں اور ثقافت سمجھ کر عمل کریں