چمن: پولیو ٹیم پر حملہ، ایریا انچارج جاں بحق، خواتین ورکرز محفوظ

چمن: پولیو ٹیم پر حملہ، ایریا انچارج جاں بحق، خواتین ورکرز محفوظ

چمن کے روغانی علاقے میں مسلح دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیو ایریا انچارج جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کے مطابق حملے کے وقت ٹیم کے ساتھ موجود خواتین ورکرز محفوظ رہیں۔ مسلح دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھے اور حملے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔اس واقعے نے ایک بار پھر پولیو مہم کے دوران ورکرز کی حفاظت کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، اور حکام نے کہا ہے کہ ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔