بھارت: جے پور میں کیمیکل ٹرک کا حادثہ، 5 ہلاک، 40 زخمی

بھارت: جے پور میں کیمیکل ٹرک کا حادثہ، 5 ہلاک، 40 زخمی

بھارت کے شہر جے پور، راجستھان میں کیمیکل سے لدے ایک ٹرک کی دیگر گاڑیوں سے ٹکر کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اُٹھی، جس میں 5 افراد ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ آج صبح پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں سی این جی ٹینکر سے ٹکرا کر آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اور زخمیوں میں سے 28 کی حالت انتہائی نازک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس نے 300 میٹر کے دائرے میں کئی گاڑیوں کو مکمل طور پر جلادیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کئی ڈرائیور جھلس گئے، اور ان میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ یہ واقعہ اس قدر خوفناک تھا کہ پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور سڑک پر گاڑیوں کی تعداد کم ہوگئی تھی۔حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کے اصل وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔