بورڈ آف ریونیو نے 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا

بورڈ آف ریونیو نے 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا

بورڈ آف ریونیو   نے مجموعی طور پر 268 اراضیوں کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس میں 100 ملین سے زائد قیمت والی 21 پراپرٹیز کی نیلامی لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کی جائے گی۔

 مختلف دیگر اضلاع میں تقریباً 247 سرکاری اراضیوں کی نیلامی بھی کی جائے گی۔ نیلامی کا عمل 2 جنوری تک جاری رہے گا اور یہ متعلقہ اضلاع میں ڈویژنل کمشنرز اور بورڈ آف ریونیو کے ممبران کی نگرانی میں ہو گا۔نیلامی میں شریک ہونے والے بولی دہندہ کو اراضی کی کل مالیت کا 5 فیصد بطور زرضمانت جمع کرانا لازمی ہوگا۔ کامیاب بولی دہندہ کو 7 دنوں کے اندر کل قیمت کا 25 فیصد ضلعی ایکشن کمیٹیوں کو جمع کرانے کا پابند کیا جائے گا، جبکہ 25 فیصد جمع نہ کروانے والے بولی دہندہ کا زرضمانت ضبط کر لیا جائے گا۔بورڈ آف ریونیو کے ممبران نیلامی کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے مانیٹرنگ کریں گے۔ نیلامی کے حوالے سے اشتہارات متعلقہ تحصیل دفاتر میں آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔