71ہندو یاتری7روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

حکام نے ہار پہنا کر استقبال کیا‘ یاتری شری کٹاس راج مندر چکوال  میں مذہبی رسومات ادا کریں گے
پاکستان آکر دلی خوشی  ہوئی‘ امید ہے پہلے کی طرح اس بار بھی ہمارا  وقت اچھا گزرے گا:یاتریوں کی گفتگو

لاہور(رپورٹ:جابروقاص)ہمسایہ ملک بھارت سے 71 ہندو یاتری7روزہ دورے پر  واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ ہندو یاتری شری کٹاس راج مندر چکوال  میں مذہبی رسومات ادا کریں گے- متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے گیندے اور گلاب کی مالائیں پہنا کر  ان کااستقبال کیا ‘ہندو یاتری  ایک روز لاہور میں قیام کے بعد 20 دسمبر کو شری کٹاس راج مندر چکوال جائیں گے اور  اپنی مذہبی رسومات " بھقنو صپطمی " ادا کریں گے۔ متروکہ وقف املاک کے ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر کا کہنا تھا  ہندو یاتری شری کٹاس راج مندر  میں "بھانو صپطمی"  کے نام سے مذہبی عبادات کے بعد دو روز لاہور میں قیام کرینگے۔ ہندو یاتریوں کا کہنا تھا  پاکستان آکرانہیں دلی خوشی محسوس ہوئی ہے امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی ان کا وقت اچھا گزرے گا‘جتھا دار وجے کمار کا کہنا تھا کہ جھتے میں سب بھارتی ریاستوں سے ہندویاتری شامل ہیں