شام کے عبوری صدر اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

 ریاض(آئی این پی )شام کے عبوری صدر احمد الشرع منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق عبوری صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔ احمد الشرع ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔