ایران میں ارکان اسمبلی کی حجاب بل میں نرمی کی درخواست

 تہران(آئی ا ین پی )ایران میں اراکین اسمبلی نے حجاب بل میں تبدیلی کی درخواست کر دی۔ایرانی میڈیا کے مطابق قانون سازوں نے حجاب بل میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے، اس بل کے تحت لازمی حجاب نہ پہننے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔پارلیمان کے ارکان نے ملک میں خواتین کے حجاب اوڑھنے کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس سلسلے میں سخت سزاں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔