آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کو مستقبل کی سٹار قرار دے دیا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کی اسٹار قرار دے دیا۔دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی جانب سے فاطمہ ثنا کے ساتھ کھیلنے والی ایلیس پیری نے کہا کہ پاکستانی کپتان کی آل راؤنڈ کارکردگی کو قریب سے دیکھنا انتہائی شاندار تجربہ تھا، انہوں نے گیند کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ایلیس پیری نے کہا کہ فاطمہ ثنا میں بہت صلاحیت ہے اور ان کے سامنے ایک طویل بین الاقوامی کیریئر موجود ہے، 25 سالہ فاطمہ پر اس وقت بڑی ذمہ داریاں ہیں، تاہم وہ مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ کی ایک بہت اچھی کھلاڑی ثابت ہوں گی۔