پلاٹ میں کوڑا پھنکنے پر شہری قتل ملزم گرفتار

ملزموں نے چھریوں کے وار سے شہری کو موت کے گھاٹ اتارا،گرفتار ہونیوالوں میں 2 بھائی بھی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں ایک شہری کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیاگرفتار ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے راحیلہ اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی عبدالرحمان بٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک پلاٹ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کے تنازع پر شہری سالتی ایل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھیایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دوسری جانب محمد نوید کی جانب سے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔