چین کا ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار

چین کا ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار

چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور امید ظاہر کی کہ تمام فریقین جنگ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں گے۔